راولپنڈی میں خاتون ٹیچر سے بالیاں نوچنے اور سر میں لات مارنے والے ڈاکو سگے بھائی نکلے، ایک کو پولیس نے فائر مار دیئے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) راولپنڈی میں خاتون ٹیچر سے ڈکیتی کرنیوالے دونوں سگے بھائی نکلے، دونوں نے نہتی خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ لیں اور سر میں لاتیں مارتے رہے . ایک ڈاکو پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گیا .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق راولپنڈی میں دو ڈاکوؤں نے رات گئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی . جوابی فائرنگ میں ایک ڈآکو زخمی جبکہ دوسرا فرار ہو گیا . گرفتار ملزم نے اعتراف کر لیا کہ دو روز قبل خاتون ٹیچر سے ڈکیتی میں بھی وہی ملوث تھا، خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور بدترین تشدد کرنے والا دوسرا ڈاکو مفرور ہے .

پولیس نے ڈاکو کے اعترافی بیان کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی .

. .

متعلقہ خبریں