9مئی واقعات کے بعد تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ پہلی بار منظر عام پر آگئے

کراچی(قدرت روزنامہ)9مئی واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ پہلی بار منظر عام پر آگئے اور وارنٹ گرفتاری کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حلیم عادل شیخ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہوں،حیدر آباد اے ٹی سی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے،سندھ ہائیکورٹ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روک چکی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حیدر آباد عدالت کے وارنٹ گرفتاری معطل کئے جائیں،کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکا جائے۔

حلیم عادل شیخ کا کہناتھا کہ ہمیں تو آنا تھا عدالتوں سے کبھی ہم دور نہیں ہوئے،میرے ساتھ جو ہوا اس کے باوجود عدالتوںمیں بھی آیا ہوں اور سامنا کیا،ان کا کہناتھا کہ پی پی جاتے ہوئے کسی اور کندھے پر رکھ کے بندوق چلانا چاہ رہی تھی،ملک کا محب وطن لیڈر آج اپنی قوم کیلئے جیل میں پڑا ہے ،بہت سارے لوگ لندن بھاگ جاتے ہیں، دبئی چلے جاتے ہیں،بھاگنا چاہتے تو جا سکتے تھے۔

Recent Posts

آواران گوادر پورٹ کیلئے گیٹ وے اور بلوچستان کا سنگم ہے، رکن صوبائی اسمبلی

بیلا(قدرت روزنامہ)آواران گوادر پورٹ کیلئے ایک گیٹ وے اور پورے بلوچستان کا سنگم ہے، پنجگور…

5 mins ago

کوئٹہ میں امتحانی مراکز کی فروخت، تین تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن بلوچستان نے امتحانی سینٹرز کے فروخت کے…

13 mins ago

کرغزستان سے طلباء کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

بشکیک(قدرت روزنامہ)کرغزستان سے پرواز تقریباً 140 پاکستانی طلبا کو لے کر لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی،…

31 mins ago

شیر افضل مروت نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اسحاق…

52 mins ago

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

7 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

7 hours ago