9مئی واقعات کے بعد تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ پہلی بار منظر عام پر آگئے

کراچی(قدرت روزنامہ)9مئی واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ پہلی بار منظر عام پر آگئے اور وارنٹ گرفتاری کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی .

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حلیم عادل شیخ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہوں،حیدر آباد اے ٹی سی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے،سندھ ہائیکورٹ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روک چکی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حیدر آباد عدالت کے وارنٹ گرفتاری معطل کئے جائیں،کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکا جائے .

حلیم عادل شیخ کا کہناتھا کہ ہمیں تو آنا تھا عدالتوں سے کبھی ہم دور نہیں ہوئے،میرے ساتھ جو ہوا اس کے باوجود عدالتوںمیں بھی آیا ہوں اور سامنا کیا،ان کا کہناتھا کہ پی پی جاتے ہوئے کسی اور کندھے پر رکھ کے بندوق چلانا چاہ رہی تھی،ملک کا محب وطن لیڈر آج اپنی قوم کیلئے جیل میں پڑا ہے ،بہت سارے لوگ لندن بھاگ جاتے ہیں، دبئی چلے جاتے ہیں،بھاگنا چاہتے تو جا سکتے تھے .

. .

متعلقہ خبریں