کیوبا نے چینی شہریوں کو بغیر ویزا ملک میں داخلے کی اجازت دے دی

ہوانہ(قدرت روزنامہ)کیوبا نے چینی شہریوں کیلئےویزا فری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے . غیرملکی میڈیا کے مطابق کیوبا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ماہ سے عام پاسپورٹ رکھنے والے چینی شہریوں کیلئے ویزا فری پالیسی اپنائے گی .

یہ اعلان وزیر سیاحت جوان کارلوس گارسیا نے 42ویں کیوبا انٹرنیشنل ٹورازم فیئرکے دوران کیا . کیوبا کی وزارت سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق، 26 اپریل تک، کیوبا کو اس سال 10 لاکھ سے زیادہ بین الاقوامی سیاح آئے ہیں . کیوبا کی حکومت کو 2024 میں 3.5 ملین بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کی توقع ہے . . .

متعلقہ خبریں