آئی پی ایل 2024 ::پنجاب کنگزکی مشکلات میں اضافہ، اہم میچ میں چنئی سپرکنگز نے شکست دیدی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)آئی پی ایل 2024 میں:پنجاب کنگزکی مشکلات میں اضافہ، اہم میچ میں چنئی سپرکنگز نےدھول چٹا دی . تفصیلات کے مطابق پنجاب کنگز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ہماچل پردیش کے دھرم شالہ سٹیڈیم میں کھیلا گیا .

اس میچ میں چنئی سپر کنگز نے 28 رنز سے شاندار فتح حاصل کی . پنجاب کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا . پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چنئی نے 20 اوور میں 167 رنز بنائے . پنجاب کی ٹیم اس سکور کا تعاقب کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی . چنئی سپر کنگز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور یہ اہم میچ جیتا . چنئی سپر کنگز کے لیے اوپننگ کرنے آئے اجنکیا رہانے فلاپ رہے . رہانے 7 گیندوں میں 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے . ان کے ساتھ رتوراج گائیکواڈ بھی اچھی فارم میں نظر آئے لیکن وہ 21 گیندوں میں 32 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے . ڈیرل مچل نے 19 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی . اس کے بعد رویندر جڈیجہ کے علاوہ تمام کھلاڑی بڑا سکور نہ کر پائے . . .

متعلقہ خبریں