چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 15دن پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے، وکلا ٹیم کا انکشاف

اٹک (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی کی وکلا ٹیم نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 15دن پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے،اس بات کا نہ چیئرمین پی ٹی آئی اور نہ ان کے وکلا کو علم ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اٹک جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکلا ٹیم نے کہاکہ 15اگست سے 30اگست تک ایف آئی اے کی ٹیم نے دو مرتبہ جیل میں تفتیش کی،16اگست کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی غیرموجودگی میں ان کا جسمانی ریمانڈ اور فزیکل کسٹڈی مانگی جسے منظور نہیں کیاگیا،وکلا ٹیم نے کہاکہ عمران خان آج سے 15دن پہلے جیل میں جوڈیشل ہو چکے ہیں اس کا کسی کو علم نہیں جو بہت افسوسناک بات ہے۔

وکلا ٹیم نے کہاکہ ہم نے آج جیل ٹرائل کو چیلنج کیا ہے،یہ پروسیڈنگ جیل میں نہیں ہو سکتی،جیل ٹرائل انکے ہوتے ہیں جو خطرناک مجرم ہوں،11ماہ میں چیئرمین پی ٹی آئی سینکڑوں سماعتوں پر آتے رہے،آج ہم نے درخواست ضمانت دائر کردی ہے،جس پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں،2ستمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوگی۔

وکلا کا کہنا تھا کہ ملزم کو بھی نہیں پتہ کہ اس کے ساتھ ہو کیا رہاہے،چیئرمین پی ٹی آئی کو فری ٹرائل نہیں دیا جا رہا،چیئرمین پی ٹی آئی پر سائفر کے حوالے سے دو الزامات ہیں،کہا گیا سائفر کو چھپا کر رکھا گیا اور اس کا غلط استعمال کیا۔

Recent Posts

کرغزستان میں ہنگامے، معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ڈاکٹر عالیہ کی بھی موجودگی کا انکشاف، ویڈیو بیان جاری کردیا

بشکیک (قدرت روزنامہ) کرغزستان کے دارالحکومت میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی…

4 mins ago

حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانیکا عندیہ دے…

5 mins ago

بھارتی اداکارہ ندھی سیٹھ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے…

8 mins ago

سعودی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ فیشن شو، نیم برہنہ ماڈلز کی کیٹ واک

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ کے فیشن شو کا انعقاد…

20 mins ago

آئی پی ایل میچ کے نتیجے نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو آبدیدہ کر دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ اب اپنے اختتام کی جانب…

23 mins ago

نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار کا دورہ بشکیک ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں غیرملکی طالبہ و طالبات پر مقامی افراد…

29 mins ago