گورنر سندھ نے لوکل گورنمنٹ (تیسرے ترمیمی) بل 2023 کی منظوری دیدی


کراچی (قدرت روزنامہ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ لوکل گورنمنٹ (تیسرے ترمیمی) بل 2023 کی منظوری دے دی۔بل میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترمیم کے لیے قانون سازی کی گئی ہے۔
ترمیم کے مطابق ایکٹ کے سیکشن 132 کے سب سیکشن 3 میں لفظ انسپکٹر کا اضافہ کیا جائے گا اور سیکشن 136کے سب سیکشنز کے تحت تعینات کردہ انسپکٹرز کو 50ہزار روپے تک جرمانہ عائد کرنے کا اختیار ہوگا۔
ایک ہی فرد کی جانب سے بارہا اسی جرم کے ارتکاب پر انسپکٹرز متعلقہ عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کا مجاز ہوگا، متعلقہ عدالت کو 5لاکھ روپے تک جرمانہ اور تین سال تک قید کی سزا یا دونوں سزائیں دینے کا اختیار ہوگا۔ اس ایکٹ کے تحت مقدمات 30 دن کی مدت کے اندر چلائے جانا لازمی ہوں گے۔

Recent Posts

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

2 mins ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

10 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

16 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

31 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

39 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

46 mins ago