بلوچستان ہائیکورٹ ‘ نگران کابینہ کی تقرری کیخلاف پٹیشن درخواست گزار نے واپس لے لی


چیف جسٹس بلوچستان کا مقدمہ خارج کرنے سے انکار ’ کیس آگے چلانے کا حکم
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ میں نگران کابینہ کے چیلنج کا معاملہ ، درخواست گزار نے نگران کابینہ پر اٹھائے گئے اعتراضات پر اپنی درخواست واپس لے لی-چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے کیس آگے چلانے کا حکم دے دیا- آپ کیس بیشک واپس لے لیں لیکن میں یہ کیس آگے چلاؤں گا، چیف جسٹس نعیم اختر افغان- عدالت نے اگلی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کردی ، گزشتہ سماعت پر درخواست گزار نے نگران کابینہ میں شامل وزراء اور مشیر پر اعتراض کیا تھا-
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ کابینہ میں شامل نگران وزیر اطلاعات برطانوی شہری ہیں- درخواست گزار نے مشیر شانیہ خان کو سابق وزیر اعلیٰ کی کواڈئنٹر ہونے پر سیاسی تعیناتی کا کہا تھا-درخواست گزار نے نگران وزیر تعلیم قادر بلوچ کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے ہونے کا دعویٰ کیا تھا-

. .

متعلقہ خبریں