میانوالی میں باپ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ڈاکٹر چل بسیں
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) میانوالی میں باپ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ڈاکٹر سدرہ نیازی راولپنڈی کے اسپتال میں چل بسیں۔اہلِخانہ کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد ڈاکٹر سدرہ کی نمازِ جنازہ و تدفین میانوالی میں کی جائے گی۔ ڈاکٹر سدرہ کے بھائی کی مدعیت میں والد کے خلاف مقدمہ درج ہے، تاہم ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
میانوالی پولیس کے مطابق ڈاکٹر سدرہ کو 10 روز قبل ان کے والد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔ ڈاکٹر سدرہ مزید پڑھائی کے لیے ہاسٹل میں شفٹ ہونا چاہتی تھیں، جبکہ والد بیٹی کے ہاسٹل میں منتقل ہونے کے خلاف تھے۔
زخمی لیڈی ڈاکٹر کو 20 اگست کو میانوالی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ 9 روز سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج تھیں۔