حلیم عادل شیخ منظر عام پر آ گئے ، وارنٹ گرفتاری کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر


کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ 9 مئی کے واقعات کے بعد منظر عام پر آ گئے۔ جلاؤ گھیراؤ کے الزام سے متعلق وارنٹ گرفتاری کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
حلیم عادل شیخ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہوں۔ سندھ ہائیکورٹ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روک چکی ہے۔ حیدر آباد عدالت کے وارنٹ گرفتاری معطل کیے جائیں اور کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکا جائے۔
عدالت میں درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں تو آنا تھا، عدالتوں سے کبھی ہم دور نہیں ہوئے۔ ابھی جو ڈیڑھ سال میں ہوا ہے پاکستان میں، میرے ساتھ پیپلز پارٹی نے 5 سال میں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جاتے ہوئے کسی اور کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلانا چاہ رہی تھی۔ اب ہم عدالتوں میں آگئے ہیں۔ ملک کا محب وطن لیڈر جیل میں ہے۔ بھاگنا چاہتے تو جاسکتے تھے۔ بہت سارے لوگ لندن بھاگ جاتے ہیں، دبئی چلے جاتے ہیں لیکن قوم کے لیے وہ جیل میں پڑا ہے۔

Recent Posts

لاہور کے تعلیمی اداروں میں ہراسگی؛ ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کی ہدایت

لاہور(قدرت روزنامہ) تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف…

15 mins ago

آئی ایم ایف کا سالانہ اجلاس؛ پاکستانی وفد آئندہ ہفتے امریکا جائے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اگلے ہفتے آئی ایم ایف اورعالمی بینک…

25 mins ago

سپریم کورٹ؛ سرکاری ملازمین کے بچوں سے متعلق کوٹہ پالیسی و پیکیجز غیر قانونی قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کے بچوں سے متعلق کوٹہ پالیسی و…

32 mins ago

طالبہ زیادتی فیک نیوز: احتجاج پر گرفتار 100 کے قریب طلبا رہا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) طلبا سے مبینہ زیادتی کی خبروں پر احتجاج کرنے پر پنڈی سے گرفتار…

40 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج کی کال؛ لاہور سے 350 سے زائد کارکنان زیر حراست

لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کے بعد لاہور پولیس نے کریک ڈاؤن…

51 mins ago

انسانی بنیادوں پرڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا حکم دیں، وزیراعظم کا امریکی صدر کوخط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی…

1 hour ago