کوئٹہ کے لاکھوں انسانوں کی راحت و آسانی کے لئے یکم ستمبر سے مزاحمتی تحریک کا آغاز کریں گے، کوئٹہ ڈویلپمنٹ محاذ


مردم شماری میں سیاسی جماعتوں کے نقائص سے عوام کی آگاہی ضروری ہے ،عبدالمتین اخونزادہ
مہنگائی کم کرنے باڈر ٹریڈ و عوامی ضروریات زندگی پوری کے لئے عوام کو اعتماد میں لیا جائے
کیو ڈی ایم کے قائدین کے ہمراہ مشرقی بائی پاس قمبرانی روڈ اور اندرون شہر کے مختلف حصوں کا دورہ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) یکم ستمبر بروز جمعہ مبارکہ سے عوامی احتجاج کے ذریعے حکمرانوں کے گریبان چاک کریں گے عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری ہے کہ عوام دوست پالیسیاں تشکیل دی جائے اسٹیٹس کو فریز کرنے کے بجائے مقتدرہ اور اشرافیہ کے لئے مسلسل ناجائز مراعات حاصل کرنے کا راستہ کھلا ہیں جس کے باعث معاشرتی پسماندگی و احساس محرومی میں اضافے کا رحجان بڑھ رہا ہے عوام کو زندہ درگور کرنے کے لئے سیاسی جماعتوں و مقتدرہ اور اسٹیٹس کو و مافیاز کے گھٹ جوڑ توڑنے کے لئے بڑے پیمانے پر عوامی تحرک اور انسانی زندگیوں میں بہتری و اطمینان لانے کے لئے جدوجھد و اعتماد پیدا کرنے کی کوششیں درکار ہیں ورنہ تباہیوں اور بربادیوں کا سامنا کرنا ہوگا پورے معاشرتی و سماجی نظام کی اورہالنگ و احساس دردمندی درکار ہیں-
ان خیالات کا اظہار کوئیٹہ ڈویلپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم کے قائد عبدالمتین اخونزادہ نے کیو ڈی ایم کے قائدین سردار حبیب بڑیچ ،ملک مصلح الدین مینگل ایڈووکیٹ ، رضا وکیل ہزارہ ، حاجی موسی جان جمال زئی ، احمد خان الکوزئی ، داد محمد بھیر اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے دوسرے ممبران کے ہمراہ مشرقی بائی پاس قمبرانی روڈ بھوسہ منڈی شیر جان سٹاف ،خدادائیداد روڈ اور اندرون شہر کے مختلف یونین کونسلوں میں اجلاسوں اور استقبالیہ پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا قبل ازیں ان پروگراموں و اجلاسوں میں کیو ڈی ایم کے کوئٹہ کے لاکھوں انسانوں کے لئے ہمہ پہلو مختلف علاقوں و ایشوز پر ورکنگ کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا جسے مثبت و توانا قرار دیتے ہوئے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ کوئٹہ و مضافات میں ترقیاتی عمل رک گیا اور نوجوانوں و خواتین سمیت تمام طبقات کے لئے ترقیاتی اپروچ اور انسانی زندگیوں میں بہتری و اطمینان لانے کے دروازے بند کئے جارہے ہیں-
نگران وزراء اور مافیاز و نااہل مشیروں کے فوج ظفر موج کے درمیان بیوروکریسی و اشرافیہ کے نخرے و کمالات عروج پر پہنچ گئے ہیں جس کے باعث عوام کے لئے مصنوعی منہگائی اور اسٹیٹس کو کے علمبرداروں کے لئے تماشے بڑھ کر رہ گئے ہیں اس ناپاک گھٹ جوڑ کے باعث کوئٹہ میں مصنوعی مہنگائی نے ڈھیرے ڈال دئیے ہیں-
جس کے نتیجے میں تشویشناک صورتحال پیدا کر دی گئی ہیں جس کے ماسٹر مائنڈ معاشی ہرس و حوس انجیرنگ کرنے والے لاڈلے مافیاز و اسٹیٹس کو کے علمبرداروں کے کارنامے ہیں جس پر زوال و بربادیوں کے لئے نا اہل قیادتوں اور آفیسروں کو استعمال کیا جاتا ہیںکیو ڈی ایم کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے عوام سے اپیل کی گئی ہیں کہ وہ مردم شماری کے شفافیت اور انسانی سوسائٹی سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کو ضرور بے نقاب کیا جانا چاہیے اور اس مکروہ کھیل میں شریک تمام کرداروں کے بھیانک چہرے اور ناقابل معافی جرائم طشت ازبام کرنے کا فیصلہ کیا گیا-
اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے مختلف مراحل میں ہوش کے ناخن لے کر اپنے کردار کی ادائیگی کا فرض ادا کریں ورنہ عوامی مینڈیٹ کے نام پر لاکھوں انسانوں کے مفادات و حقوق پر ڈاکہ پڑنے والی ہیں جس سے معاشرتی و معاشی ترقی تلپھٹ ہو کر رہ جائے گی اس موقع پر حاجی اکبر خان سلیمان خیل ، حاجی طاہر خان اچکزئی ، عطاء محمد کاکڑ ، پنجشیر بابوزئی اور دوسرے معززین و رضاکاران کوئیٹہ نے شہر کوئٹہ و مضافات کی مجموعی ترقی و خوشحالی اور امن و انسانی حقوق کی حفاظت و نگہداشت کے لئے کوئیٹہ ڈویلپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا گیا اجلاسوں اور ملاقاتوں میں یکم ستمبر کے عوامی احتجاج و جمہوری ھلبو خلبو میں بھرپور شرکت و شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور نوجوانوں و رضاکاروں سے اپیل کی گئی کہ وہ بھرپور طریقے سے عوامی مفادات کے تحفظ و دفاع کے لئے میدان عمل میں نکل آئے –