سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اگلے ماہ پاکستان آنے کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا ستمبر کے دوسرے  ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا 10 ستمبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ سعودی ولی عہد کا ممکنہ دورہ پاکستان 4 سے 6 گھنٹوں کا ہوگا، چند گھنٹے پاکستان میں قیام کے بعد سعودی ولی عہد بھارت روانہ ہوں گے۔
سعودی ولی عہد اٹھارہویں جی 20 سربراہی اجلاس کے بعد بھارت پہنچیں گے، اٹھارہواں جی 20 سربراہی اجلاس 9 سے 10 ستمبر کو دہلی میں منعقد ہوگا جبکہ محمد بن سلمان 11 ستمبر کو بھارت پہنچیں گے۔
پاکستان کے دورے کے دوران محمد بن سلمان نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ مآرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
ملاقاتوں میں پاک سعودی عرب تعلقات کے فروغ ، دفاعی تعلقات کے فروغ، مشترکہ مسلح دفاعی مشقوں پر بات چیت ہو گی جبکہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Recent Posts

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 mins ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

14 mins ago

مہوش حیات کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے؟ انٹرویو وائرل

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

31 mins ago

بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان جو ماضی میں پھل فروخت کرتا تھا، آج دولت کتنی ہے؟

یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…

38 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

57 mins ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

1 hour ago