پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگران حکومت نے بجلی کے بعد پٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روپے فی لٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری نگران وزیراعظم کی مشاورت سے دے گی، قیمتوں میں اضافہ آئندہ 15 دنوں کیلئے ہو گا۔