پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگران حکومت نے بجلی کے بعد پٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں . یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روپے فی لٹر تک بڑھنے کا امکان ہے .


ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے .
وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری نگران وزیراعظم کی مشاورت سے دے گی، قیمتوں میں اضافہ آئندہ 15 دنوں کیلئے ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں