کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کاونٹر ٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ CTD بلوچستان نے بلوچستان کے علاقے مہاجر کیمپ سرخاب پشین میں ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم TTP کے 4 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا . ترجمان سی ٹی ڈی ہلاک ہوئے والوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے بدنام زمانہ شارپ شوٹر شکر دین عرف عمر خالد بھی شامل ہے .
دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا .
ہلاک دہشت گرد پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ دہشت گردی کے مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث تھے . واقعہ کی تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں مقدمہ درج کرکےنیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں .