حکومت نے فری یونٹس ختم کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو بجلی بند کر دینگے، گیپگو افسران کی دھمکی


گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ) گیپگو افسران نے فری یونٹس ختم کرنے کا فیصلہ واپس نہ لینے پر بجلی بند کرنے کی دھمکی دیدی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق گیپگو افسران نے فری یونٹس ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی،
مظاہرین کا کہناتھا کہ حکومت نے فری یونٹس ختم کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو بجلی بند کر یں گے، گیپگو افسران کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے غلط فیصلوں سے بجلی مہنگی ہوئی، فری یونٹس لینا گیپگو افسران کا استحقاق ہے،فری یونٹس افسران کی تنخواہ پیکج کا حصہ ہے۔