کسی مالیاتی ادارے، نہ کسی سیاسی جماعت نے نیب ترامیم چیلنج کیں،پارلیمان کے بھگوڑے سیاستدان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا،جسٹس منصور علی شاہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کسی مالیاتی ادارے، نہ کسی سیاسی جماعت نے نیب ترامیم چیلنج کیں،پارلیمان کے بھگوڑے سیاستدان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت جاری ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بھی بنچ کا حصہ ہیں۔
دوران سماعت اٹارنی جنرل روسٹرم پر آگئے، چیف جسٹس پاکستان نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب! گڈ ٹو سی یو۔اٹارنی جنرل نے کہاکہ مجھ عدالت کے 2منٹ چاہئیں،میرے متعلق خبر میں کہا گیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں خامیاں تسلیم کیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ یہ تو عدالتی حکم کا حصہ ہے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت کے سامنے متعلقہ حکم پڑھنا چاہتا ہوں۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ نیب ترامیم اتنا بڑا مسئلہ ہوتی تو کوئی شہری انہیں چیلنج کرتا،کسی مالیاتی ادارے، نہ کسی سیاسی جماعت نے نیب ترامیم چیلنج کیں،پارلیمان کے بھگوڑے سیاستدان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا،نیب ترامیم کن بنیادی حقوق سے متصادم ہیں، سامنے نہیں ا ٓ سکا،عجیب سے بات ہے اس مقدمہ کو ہم اتنے عرصہ سے سن کیوں رہے ہیں؟

Recent Posts

عدالتی اصلاحات کے تحت کمزور طبقے کے مقدمات کو ترجیح دی جائے، سپریم کورٹ اعلامیہ

عدالتی اصلاحات کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوام سے بھی بحث کرائی جائے گی،…

16 mins ago

وزیر دفاع نے عمران خان کی امریکا حوالگی کا امکان مسترد کردیا

نہیں لگتا ٹرمپ عمران خان کی رہائی کا کہیں گے، خواجہ آصف اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر…

31 mins ago

سردیوں میں وزن کم کرنے کیلئے بہترین غذائیں

لاہور(قدرت روزنامہ)سردیوں میں وزن بڑھنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے،جس کی وجہ موسمی عوامل ہیں۔ٹھنڈے…

1 hour ago

کون سے جوس صحت کیلئے فائدہ مند اور مضر ہوتے ہیں؟

لاہور(قدرت روزنامہ)جوسز وٹامنز، معدنیات، اور اینٹی آکسیڈنٹس حاصل کرنے کا ایک آسان ذریعہ ہیں،خاص طور…

1 hour ago

طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے نوجوانوں کی تعلیم کے ساتھ…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا…

2 hours ago