پنجرہ پل کی تعمیر بلوچستان کے لوگوں کیلئے بڑا ریلیف ہے، نگراں صوبائی وزیر اطلاعات


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان محمد اچکزئی نے پنجرہ پل کی تعمیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پل کا آغاز بنیادی ڈھانچے کا ایک بڑا منصوبہ ہے جو رابطے کو بہتر بنائے گا اور کوئٹہ اور صوبے کے دیگر حصوں کے درمیان سفر کے اوقات کو کم کرے گا جان اچکزئی نے کہا کہ یہ بلوچستان کے لوگوں کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔
وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی قیادت میں بلوچستان بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) اس منصوبے کو تیزی سے مکمل کرے گی جان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ یہ بلوچستان کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہمارے پاس ایک وزیر اعظم ہے جو ہمارے صوبے کے بڑے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ پل بلوچستان کی معیشت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔” واضح رہے کہ پنجرہ پل 1.5 کلومیٹر طویل دو لین والا پل ہے جو دریائے بولان پر بنایا جائے گا۔پنجرہ پل کی تعمیر وزیراعظم کے بلوچستان میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ فیڈرل گورنمنٹ نے ہائی ویز کی توسیع سمیت صوبے میں انفراسٹرکچر کے کئی دوسرے بڑے منصوبوں کی تعمیر کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم کی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری سے بلوچستان میں معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ اس سے رابطے میں بہتری اور صوبے میں غربت میں کمی کی بھی توقع ہے۔