چینی کی قیمت کیوں مسلسل بڑھ رہی ہے؟بڑی وجہ سامنے آ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں شدید مہنگائی کے باوجود شوگر ملز مافیا اپنی من مانی کرنے سے باز نہیں آ رہا، حکومت بے بس ہو گئی .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 180 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے .

شوگر مافیا اپنے مفاد کیلئے سرگرم ہے جس نے سستی چینی بیرون ملک بھجوا کر اربوں کا منافع کما لیا، 8 لاکھ ٹن چینی صرف افغانسان بھجوائی گئی .


بیرون ممالک بھجوانے پر پاکستان میں چینی کی کمی ہو گئی اور اس وجہ سے قمیتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے . منافع خور مافیا اب ملک میں جو چینی موجود ہے اس کی قیمت میں اضافہ کر کے بھی کروڑوں کا منافع کما رہا ہے . چینی کی قیمت بڑھنے کی وجہ ذخیرہ اندوزی، سٹے بازی اور سمگلنگ سامنے آئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں