صاحبہ نے لڑکیوں کو جلدی شادی کرنے کا مشورہ دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ کا کہنا ہے کہ کسی پرنس چارمنگ کا انتظار کرنے کی بجائے لڑکیوں کو جب ایک اچھا شخص مل جائے تو فوراً شادی کر لینی چاہیے .

حال ہی میں پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی اداکارہ صاحبہ اور اداکار جان افضل المعروف جان ریمبو نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے دلچسپ امور پر گفتگو کی .

دورانِ پروگرام میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے والدہ سے وعدہ کیا تھا کہ شوبز میں قدم رکھنے کے 10 سال بعد تک شادی نہیں کروں گی مگر پھر چھٹے سال میں ہی ریمبو سے شادی کر لی، ایسا کیوں کیا؟

اداکارہ نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وقت اور عمر کے ساتھ انسان کی سوچ بدلتی ہے اور جب آپ کو ایک اچھا انسان مل جائے تو دیر نہیں کرنی چاہیے بلکہ شادی کر لینی چاہیے . انہوں نے کہا کہ آج بھی بہت سی ایسی لڑکیاں ہیں جو بیٹھی ہوئی ہیں جو کسی پرنس چارمنگ کا انتظار کر رہی ہیں .

میزبان کے سوال پر صاحبہ نے یہ بھی بتایا کہ جس وقت ریمبو نے انہیں شادی کے لیے پرپوز کیا تو انہوں نے ان کی خوبیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا .

. .

متعلقہ خبریں