جنت مرزا کی دبئی میں اسکائی ڈائیونگ
دبئی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اسکائی ڈائیونگ کی ویڈیو مداحوں کیساتھ شیئر کردی۔سوشل میڈیا انفلوینسر جنت مرزا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دبئی میں اسکائی ڈائیونگ کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں ایک خاتون انسٹرکٹر کے ہمراہ اس خطرناک ایڈونچر کو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں جنت مرزا نے اپنی اس مہم جوئی کے بارے میں لکھا کہ یہ خوفناک مگر دلچسپ تجربہ تھا۔ یاد رہے کہ ماضی میں اداکارہ اقرا عزیز بھی اسکائی ڈائیونگ کا تجربہ کرچکی ہیں۔
جنت مرزا گزشتہ دنوں اپنی دونوں بہنوں علشبہ انجم اور سحر کے ہمراہ دبئی میں موجود تھیں جہاں سے انہوں نے کچھ روز پہلے بھی مداحوں کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں۔