آئین کی خلاف ورزی پر مداخلت کریں گے ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو کرانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی کی درخواست خارج کر دی۔الیکشن کمیشن کی نظرثانی کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عمرعطا بندیال ریمارکس دیئے کہ جہاں آئین کی خلاف ورزی ہو گی، سپریم کورٹ مداخلت کرے گی، الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست منظور نہیں کی جا سکتی۔
وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی نے کہا کہ دو ہفتے پہلے سپریم کورٹ کا پنجاب انتخابات سے متعلق تفصیلی فیصلہ ملا، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کچھ اضافی دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں۔ اگلے ہفتے کا وقت دے دیں تا کہ دلائل تیار کر سکوں، جس پر جسٹس منیب نے ریمارکس دیے کہ جو فیصلہ آیا وہ کیس ختم ہو چکا ہے۔
چیف جسٹس نے وکیل الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ آپ اپنا جواب ابھی عدالت میں ہمارے ساتھ ہی پڑھیں،الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ سیکشن 58،57 میں ترامیم کے بعد الیکشن کی تاریخ دینےکا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔جسٹس منیب اختر نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہا کہ وکیل صاحب ذہن میں رکھیں یہ نظر ثانی ہے، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل ن کہا کہ آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانےکی ذمہ داری دیتا ہے اختیار نہیں۔
جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ آئین الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں سے متعلق واضح ہے جبکہ چیف جسٹس کا کہنا تھا آپ 3 بار بتا چکے کہ الیکشن کمیشن کے پاس طاقت نہیں، ذمہ داری ہے اب آگے چلیں۔جسٹس منیب نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہا کہ ایک ہی دائرے کے گرد گھومنا بند کریں، آئین کسی کی جاگیر نہیں، کوئی بھی آئین سے انحراف یا تجاوز نہیں کر سکتا، آئین پر عملدرآمد میں مشکل ہو تو عدالت جانا چاہیے۔
فاضل جج نے کہا کہ دالت نے متعدد بار پوچھا الیکشن کمیشن کو پنجاب انتخابات کے لیے فنڈز اور سکیورٹی دی جائے تو انتخابات کرائیں گے یا نہیں، الیکشن کمیشن نے کہا کہ فنڈز، سکیورٹی ملے تو انتخابات کرا دیں گے۔

Recent Posts

سلمان خان کی بہن ارپیتا کی طلاق؟ بہنوئی آیوش شرما بول پڑے

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے اپنی…

1 hour ago

ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حالیہ ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا…

1 hour ago

چمن دھرنے کے 200روز مکمل، حکومت کیساتھ مذاکرات تعطل کا شکار

چمن(قدرت روزنامہ)حکومتی کمیٹی اور دھرنا کمیٹی میں مذاکرات تعطل کا شکار، ڈپٹی کمشنر راجا اطہر…

2 hours ago

مقتول مزدوروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت، امن دشمن عناصر کو جلد گرفتار کریں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں نہتے…

2 hours ago

زمیندار ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو 24گھنٹے مکمل، حکومت بجلی کی فراہمی یقینی بنائے، مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف صوبائی اسمبلی…

2 hours ago

زمینداروں کیلئے بلوچستان اسمبلی میں آواز اٹھاﺅں گا، ہدایت الرحمن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)زمیندار ایکشن کمیٹی کے بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں سربراہ حق دو…

2 hours ago