کے ایم سی کی زمینوں سے لیز کی مد میں ریکوری کا فیصلہ


کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی زمینوں سے لیز کی مد میں ریکوری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کی زمین کو ریگولرائز کرنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد لانڈھی کیٹل کالونی سے لیز کی مد میں ریکوری کی شروعات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر لینڈ نے میئر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لانڈھی کیٹل کالونی 752 ایکڑ پر ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ 2009 کی قرار داد کے مطابق فی گز 350 روپے ریکوری کے چالان جاری ہونا تھے، 14سال بعد اب نئے ریٹس کا اطلاق ہوگا۔ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ زمینوں کی لیز سے حاصل رقم شہر کی بہتری پر خرچ ہوگی۔