’اگر مسلمان مندر جا سکتے ہیں تو ایک ہندو لڑکی بھی کعبہ جا سکتی ہے، راکھی ساونت کا عمرے سے واپسی پر بیان


ممبئی(قدرت روزنامہ)ہر آنے والے دن نئے تنازع میں گھری رہنے والی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کے نئے بیان نے اُن کے مسلمان ہونے سے متعلق سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔
ڈرامہ کوئین راکھی ساونت آج صبح ہی عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے واپس بھارت پہنچی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Rajan Pillai (@dj.rajan_pillai)


انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنا استقبال کیے جانے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں اُنہیں ہار پہنائے جا رہے ہیں۔
اداکارہ نے اس موقع پر میڈیا سے بھی گفتگو کی ہے۔ایک ویڈیو میں راکھی ساونت کا میڈیا سے کہنا ہے کہ مجھے راکھی نہیں فاطمہ نام سے بلایا جائے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)


راکھی ساونت کا اس دوران کہنا تھا کہ وہ بہت خوش نصیب ہیں کہ اُن کا بلاوا آیا اور وہ عمرے کے لیے سعودی عرب گئیں، وہ عمرہ کرنے کے بعد بہت پرسکون محسوس کر رہی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)


اسی دوران راکھی کا میڈیا سے کہنا ہے کہ آپ لوگ باتیں کرتے ہیں، جو مسلمان ہو کر مندر جاتے ہیں، آپ لوگ اُنہیں کچھ نہیں بولتے، اگر ایک ہندو لڑکی کعبہ شریف چلی گئی، خدا سے ملی، میرا بلاوا آیا تو آپ لوگوں نے تو زلزلہ مچا دیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)


عمرہ کرنے کے باوجود راکھی ساونت کا میڈیا کے سامنے خود کو ہندو لڑکی کہنے پر سوشل میڈیا صارفین راکھی کے تبدیلیٔ مذہب پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔واضح رہے کہ راکھی ساونت بار بار مسلمان ہونے کا اعتراف کر چکی ہیں، انہوں نے رواں سال رمضان کے روزے بھی رکھے تھے اور اب عمرہ بھی کر آئی ہیں۔
راکھی کے اب اس نئے بیان پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا تبصروں میں کہنا ہے کہ راکھی ساونت پہلی ہندو خاتون ہیں جنہوں نے عمرہ کر لیا ہے۔