کسی سرکاری ملازم کی تنخواہ 2 لاکھ سے زیادہ نہ ہو، ایاز لطیف پلیجو


کراچی (قدرت روزنامہ)قومی عوامی تحريک کے سربراہ اياز لطيف پليجو کا کہنا ہے کہ ملک معاشی بحران ميں ہے ہنگامی اقدامات کیے جائيں، کسی سرکاری ملازم کی تنخواہ 2 لاکھ سے زیادہ نہ ہو۔
اپنے ایک بیان میں ایاز لطيف پليجو نے مطالبہ کیا کہ پڑوسی ممالک سے ٹکراؤ کے بجائے تجارت کی جائے۔ایاز لطیف پلیجو نے مزید کہا کہ شہروں اور ديہات ميں سولر لون ديے جائيں، بڑے گھروں، بڑی دکانوں اور بڑی گاڑيوں کے مالکان سے ٹيکس ليں، 20 ايکڑ سے زائد زمين رکھنے والے مالکان ٹيکس نيٹ ميں لائے جائیں۔
سربراہ قومی عوامی تحریک نے کہا کہ تمام کرپٹ افسر اور سياستدان گرفتار کیے جائيں، انتہاپسندی اور کرپشن جڑ سے ختم کی جائيں۔