نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں کون کون شامل؟ تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیب ترامیم سے رواں سال فائدہ اٹھانے والوں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئی .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 7صفحات پر مشتمل رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شامل ہیں،نیب رپورٹ کے مطابق خورشید انور جمالی، منظور قادر کاکا، خواجہ انور مجید کے نیب مقدمات واپس ہوئے ،جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی ملزم حسین لوائی کا کیس بھی نیب کے دائرہ کار سے نکل گیا .

. .

متعلقہ خبریں