نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی دوبئی نجی دورے پر گئے ہیں ‘وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی دوبئی نجی دورے پر گئے ہیں ‘ وزیر اعلیٰ بلوچستان دوبئی میں اپنے قریبی دوست کی عیادت کرینگے ‘
وزیر اعلیٰ بلوچستان دوبئی میں کسی جلاوطن گروپ سے مذاکرات نہیں کرینگے ‘ ۔ یہ بات نگران وزیر اطلاعات حکومت بلوچستان نے اپنے ٹوٹیٹ میں کہی ۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے دورہ دوبئی میں نجی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ دوبئی جلاوطن بلوچ رہنمائوں سے مذاکرات کیلئے گئے ہیں