بھارتی اداکارہ گھر میں مردہ پائی گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں ایک اور اداکارہ کی موت کی خبر سامنے آگئی . بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم اداکارہ اپرنا نائر کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی .

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی لاش ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی . اداکارہ اپرنا نائر سے متعلق اطلاع مقامی اسپتال کی انتظامیہ نے دی جہاں ان کی لاش لائی گئی تھی . اپرنا نائر اس گھر میں اپنے شوہر اور 2 بچوں کے ساتھ مقیم تھیں . اداکارہ نے چند ملیالم فلموں اور متعدد سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے . پولیس کے مطابق اپرنا نائر کی مبینہ خود کشی کی وجہ گھریلو مسائل ہوسکتے ہیں . اداکارہ کی غیر طبعی موت کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں