جس کو موقع ملتا ہے وہ اپنے آپ کو ثابت کرتا ہے، شاہین شاہ آفریدی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا بیان سامنے آیا ہے، انہوں نے کہا کہ پچھلا ایشیا کپ انجری کے باعث نہیں کھیل سکا۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے ایشیاکپ کی اچھی تیاری کی ہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ اچھی کرکٹ کھیل کے ایشیاء کپ جیتیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیملی سے زیادہ وقت ٹیم کے ساتھ گزارتا ہوں،کوشش کرتے ہیں اپنی پرفارمنس سے قوم کوخوشی دیں،انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی وکٹیں اسپنرز کو سپورٹ کرتی ہیں۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ مشکل ہوتی ہے لیکن تیاری اچھی ہے،ان کا کہنا تھا کہ جو لڑکے باہر بیٹھے ہیں وہ بھی پاکستان کے لیے پرفارم کرنا چاہتے ہیں۔شاہین آفریدی نے کہا کہ جس کو موقع ملتا ہے وہ اپنے آپ کو ثابت کرتا ہے،حارث رؤف کے بارے میں کہا کہ وہ مشکل وقت میں بالنگ کرتا ہے،حارث رؤف نے پاکستان کے لیے اچھی پرفارمنس دی ہے۔