ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے97 پیسےکااضافہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے97 پیسےکااضافہ کردیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت201روپے15پیسے سے بڑھ کر240روپے12پیسےمقررکردی گئی ہے ۔
11.8کلوگرام ایل پی جی سلنڈرکی قیمت میں459روپے85پیسےکااضافہ کیا گیا ہے۔ 11.8کلو گرام گھریلو سلنڈرکی قیمت2833.49 روپے ہوگئی ہے۔