سپیشل سیکرٹ کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپیشل سیکرٹ کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سائفر کیس کی سپیشل سیکرٹ کورٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ان کیمرہ سماعت کی، عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ اٹک جیل میں جب بھی عمران خان سے ملاقات کیلئے گئے تو وکلا کو ڈیڑھ کلو میٹر تک پیدل چلنا پڑا، پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔

عمران خان کے وکلا نے درخواست ضمانت پر دلائل کی استدعا کی مگر ایف آئی کے پراسکیوٹر نے اس کی مخالفت کر دی، انہوں نے پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں کا بھی ذکر کیا اور اعتراض نوٹ کرایا، انہوں نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

دہشت گرد خود نظروں میں آئے تو فسادی سرگرمیوں کیلئے کیا متبادل انتظام کر لیا؟خطرناک اشیا برآمد
عمران خان کے وکلا نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواستیں واپس لینے کی پیش کش بھی کی۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے وکیل بھی سپیشل سیکرٹ کورٹ میں پیش ہوئے اور ضمانت کی درخواست پر دلائل دینے کی اجازت مانگی۔

سپیشل سیکرٹ کورٹ کے جج نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر درخواست 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

52 mins ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

1 hour ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

2 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

2 hours ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

2 hours ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

4 hours ago