انسداد دہشتگردی عدالت؛ فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت خارج

لاہور(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی عدالت نے فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں خارج کردیں . ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ہاؤس کو جلانے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے فواد چوہدری کی عدم پیشی پر عبوری ضمانت خارج کردی .

دریں اثنا سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا . عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت خارج کی . شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ 366/23 اور 367/23 میں ضمانت خارج ہوئی جب کہ فواد چوہدری کی ضمانت بھی مقدمہ 366/23 اور 367/23 تھانہ ماڈل ٹاؤن میں خارج ہوئی . . .

متعلقہ خبریں