پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں ڈرنے والے نہیں، دعا بھٹو
کراچی(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو کہتی ہیں کہ ایک انسان پاکستان اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، مگر ان لوگوں نے قانون کو مذاق بنا کر رکھا، وطن عزیز اور پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں ڈرنے والے نہیں۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر اہلیہ دعا بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ سے 3 ماہ بعد ملاقات ہوئی ہے، میں اپنے بچے کے ساتھ عدالتوں کے دھکے کھاتے آئی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایک انسان پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، مگر ان لوگوں نے قانون کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔ ایک مقدمہ میں حلیم عادل شیخ کو ضمانت ملتی ہے، جیسے ہی 2 سیڑھیاں اترتے ہیں تو پولیس کہتی ہے چلو اندر۔ یہ کرتے رہیں اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیلوں کو حلیم عادل شیخ دیکھ چکے ہیں آگے بھی دیکھنا پڑا تو دیکھیں گے۔ مجھے بتایا ہے حلیم عادل شیخ نے کہ ان کو ایک کھولی میں رکھا ہے۔ میں اور میرا بچہ حلیم عادل شیخ اور پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔