کراچی: مقدس ہستیوں، قرآن پاک کی شان میں گستاخیوں پر مبنی ویب سائٹس چلانیوالے گرفتار


کراچی (قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کارروائیوں کے دوران مقدس ترین ہستیوں اور قرآن پاک کی شان میں گستاخیوں پر مبنی ویب سائٹس چلانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملعون ملزمان کی گرفتاریاں کراچی کے مختلف علاقوں سے عمل میں لائی گئی ہیں، ملزمان اللّٰہ تعالیٰ، رسول پاک، امہات المومنین، صحابہ کرام اور اہلبیت کے حوالے سے گستاخانہ مواد شیئر کرنے میں ملوث رہے ہیں۔
گستاخیوں کے لیے مختلف ویب سائٹس، فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹس استعمال کیے جا رہے تھے، ملزمان نے فیس بک پر مختلف خواتین اور دیگر ناموں سے اکاؤنٹس بنا رکھے تھے۔
ملزمان ان اکاؤنٹس پر گستاخانہ مواد پر مبنی مختلف اسکیچز، تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے، ان اکاونٹس پر گستاخیوں کے حوالے سے مختلف بیانیے بھی اپ لوڈ کیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں محمد عدنان، جنید خان، محمد بابر وغیرہ شامل ہیں، ملزمان کی گرفتاریاں مختلف شکایات پر انکوائری کے بعد عمل میں لائی گئی ہیں۔