عادل خان درانی نے راکھی ساونت کیخلاف 200 کروڑ ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کے خلاف عادل خان درانی نے 200 کروڑ کے ہرجانے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عادل خان درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسی عدالت سے انصاف لے کر رہیں گے جہاں ان کے خلاف مقدمات چلائے گئے، انہیں بدنام کیا گیا اور انہیں جیل بھیجا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عادل خان درانی کے وکیل نے بتایا ہے کہ انہوں نے راکھی ساونت 100 کروڑ ہرجانے کے جھوٹے مقدمے کے جواب میں 200 کروڑ کے ہرجانے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عادل خان درانی کے وکیل نے مزید کہا کہ انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ راکھی ساونت کے خلاف (CRPC) کی دفعہ 200 کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔
یاد رہے کہ راکھی ساونت حال ہی میں سعودیہ عرب سے عمر کرکے واپس آئیں ہیں، ان کی واپسی کے بعد سے خبریں گردش کر رہی تھی کہ ان کی سابقہ دوست اور ساتھی ڈانسر شرلین چوپڑا ان کے خلاف 200 کروڑ ہرجانے کا مقدمہ کرنے والی ہیں تاہم اب عادل خان درانی کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی ہے۔