آخری سانس تک پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں گا، حلیم عادل شیخ
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آخری سانس تک پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ قانون سے پہلے بھاگے نہ اب بھاگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میری گرفتاری توہین عدالت ہے، کچے میں ڈاکو آزاد ہیں اور ہمیں پکڑ رہے ہیں۔حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کسی ادارے سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی ہڑتال کی مکمل سپورٹ کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے حلیم عادل شیخ کو 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔