دوسری جانب برقی مشینری اور آلات کی درآمد میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر28فیصد کمی ریکارڈ کی گئی . ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی کے مہینے میں برقی مشینری اورآلات کی درآمد پر174ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 28فیصد کم ہے . مزید برآں ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے . جولائی میں پام آئل کی درآمدات میں 5.40فیصد اورسویابین آئل کی درآمدات میں6.82فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی . دوسری جانب افغانستان کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ جولائی میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا . اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 میں افغانستان کو42.173 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 32.79 فیصدزیادہ ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر7 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی .
اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں ملک میں 2.76 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی کھپت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 فیصدکم ہے .
متعلقہ خبریں