پی ٹی آئی ساری تتر بتر ہوگئی، ملک میں کہیں نظر نہیں آرہی: مراد علی شاہ


سیہون(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا پی ٹی آئی ساری تتر بتر ہوگئی، ملک میں کہیں نظر نہیں آرہی۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ نے سیہون میں مزار قلندر لعل شہبازؒ پر حاضری دی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف علی زرداری نواسے سے ملنے دبئی گئے ہیں، آصف زرداری جلد پاکستان واپس آئیں گے، آصف زرداری کافی دنوں سے نواسے سے ملنا چاہتے تھے اس لئے دبئی گئے۔
مراد علی شاہ نے کہا پی ٹی آئی ساری تتر بتر ہوگئی ہے، پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کہیں نظر نہیں آرہی، نواز لیگ، آئی پی پی، مسلم لیگ ق سمیت تمام جماعتیں الیکشن لڑیں گی، پنجاب میں ان ساری جماعتوں سے پیپلز پارٹی اچھی سیٹیں لے گی، پنجاب میں پیپلز پارٹی کیلئے اچھا موقع ہے۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے نگران حکومت سے بات کروں گا اور مطالبہ کروں گا شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتل گرفتار کئے جائیں، میں خود صحافی جان محمد مہر کے گھر گیا اور تعزیت کی، رانی پور واقعہ میں شہید فاطمہ کیس پر بھی پولیس کو سخت ہدایات دی تھی۔