شادی یا تعلق میں رہنا آرٹ ہے جسے سمجھنا ضروری ہے: طوبیٰ انور


لاہور(قدرت روزنامہ) اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ شادی شدہ جوڑے تھراپسٹ کے پاس مسائل لے کر جانا نہیں چاہتے لیکن ہمیں سمجھنا ہوگا کہ شادی اور کسی سے تعلق میں رہنا بھی ایک آرٹ ہے جس کو سیکھنا اور سمجھنا بہت ضروری ہے۔
ایک انٹرویو میں شادی شدہ زندگی کے مسائل سے متعلق بات کرتے ہوئے طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں میرج کاؤنسلنگ کا رجحان نہیں ہے جو کہ بہت ضروری ہے، ہم شادی شدہ لائف کے مسئلے کو تھراپسٹ کے پاس لے کر نہیں جانا چاہتے، ہم ان مسئلوں کو لے کر کسی سے بات نہیں کرتے، ہمارے گھر کے بڑے اپنے مسئلوں میں پھنسے ہوئے ہیں، بہن، بھابھیاں اپنے مسئلوں میں ہیں تو آپ بتائیں کہ ہم اپنے مسئلے لے کر کس کے پاس جائیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں کون ہمارے مسئلے سنے گا، کون میاں بیوی کو بیٹھ کر سمجھائے؟ انہوں نے کہا کہ نئے اور کم عمر شادی شدہ جوڑوں کو تھراپسٹ کے پاس جانا چاہیے، شادی اور کسی سے تعلق میں رہنا بھی ایک آرٹ ہے جس کو سیکھنا اور سمجھنا بہت ضروری ہے۔