پنجاب؛ کاشتکاروں کے لیے خصوصی پیکیج کی تیاری


لاہور(قدرت روزنامہ) نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر کاشتکاروں کے لیے خصوصی پیکیج تیار کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے خصوصی پیکیج کی تیاری کے لیے جامع سفارشات طلب کر لیں۔
چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکریٹریز زراعت، لائیو اسٹاک، آبپاشی، خزانہ اور پنجاب بینک کے حکام پر مشتمل ٹیم پیکیج کے لیے سفارشات تیار کرے گی۔
ہر ڈویژن میں ماڈل زرعی مارکیٹ کے قیام کے لیے بھی پائیدار پلان طلب کر لیا ہے۔ ماڈل زرعی مارکیٹ میں پیسٹی سائیڈز، زرعی آلات، کھاد اور بیچ میسر ہوں گے۔