عوامی احتجاج؛ پشاور الیکٹرک پاور کمپنی کے دفاتر کو سیکیورٹی فراہمی کا حکم
پشاور(قدرت روزنامہ)پیسکو کی سیکورٹی فراہمی کے مطالبے پر سنٹرل پولیس آفس نے پشاور اور ضلع خیبر میں سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ سٹی پولیس افسر (سی پی او) کے احکامات پر پشاور پولیس نے تمام متعلقہ ایس پیز کو مراسلہ جاری کردیا۔
خط میں کہا گیا کہ پیسکو کے دفاتر کو فوری سیکورٹی فراہم کی جائے، ایس پیز اپنے علاقوں کے فیڈرز روٹس پر کڑی نظر رکھیں۔
واضح رہے کہ بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف عوامی ردعمل کے پیش نظر پیسکو نے سکیورٹی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔