ماں کے ہاتھوں نومولود بچی کو چھٹی منزل سے پھینکنے کا مقدمہ درج
کراچی(قدرت روزنامہ) لیاقت آباد میں ماں کے ہاتھوں نومولود بچی کوعمارت کی چھٹی منزل سے پھینکنے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں سپرمارکیٹ تھانے میں درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ الزام نمبر 23/301 بجرم دفعہ 328،34/329 کے تحت درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق بچی کی والدہ خاتون ثنا پولیس حراست میں ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے خاتون کا ذہنی توازن درست معلوم نہیں ہو رہا۔عمارت میں رہنے والے پڑوسیوں نے خاتون کو بچی کی ماں ہونے کی تصدیق کی،بچی کی فلیٹ میں دو دن قبل پیدائش ہوئی تھی، نومولود بچی کی لاش ایک سے دو روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق زیر حراست خاتون ثنا نشے کی عادی ہے خاتون کا میڈیکل کرانے کے ساتھ نفسیاتی ڈاکٹر سے بھی معائنہ کرایا جائے گا جبکہ نومولود بچی کا ڈی این اے حاصل کرلیا گیا ہے۔