یہ ایوارڈز ان افراد اور تنظیموں کو دیئے جائیں گے جنہوں نے صوبے کے لیے درج ذیل شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں جن میں تعلیم، صحت، کھیل، فن و ثقافت، سماجی خدمات، کاروبار اور امن وامان کے شعبے شامل ہیں تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر مردان علی خان ڈومکی ہوں گے جبکہ تقریب کے اعزازی مہمان کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور ہوں گےنگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ شانِ پاکستان سی ایم بلوچستان ایوارڈز ہمارے غیر معمولی ہیروز کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے اور ان کا جشن منانے کا ایک طریقہ ہے اور بلوچستان کے اپنے چمکتے ستاروں کی بے لوث کوششوں کی بدولت بلوچستان کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے یہ ستارے لگن سے کام کر رہے ہیں . شان پاکستان سی ایم بلوچستان ایوارڈز بلوچستان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے یہ ہمارے لوگوں کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں نگراں صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ ہر ایک کی حوصلہ افزائی کرتے اور اور بلوچستان کی عوام سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس تقریب کو سراہیں اور اپنے غیر معمولی ہیروز کی کامیابیوں کا جشن منائیں دوسری جانب نگران صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان نوبزادہ جمال خان رئیسانی نے بھی ایوارڈ کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوۓ اسسے باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان محمد اچکزئی نے کہا ہے کہ افتتاح شانِ پاکستان، وزیراعلیٰ بلوچستان ایوارڈز 5 ستمبر 2023 کو منعقد کیے جائیں گے، جس میں اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلوچستان کے غیر معمولی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا . اس تقریب کی میزبانی بلوچستان حکومت، محکمہ ثقافت ،بلوچستان یوتھ ایمپاورمنٹ سوسائٹی اور بلوچستان ٹی وی کے اشتراک سے کرے گی .
متعلقہ خبریں