ایشیاکپ؛ پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے کن شوبز شخصیات نے اسٹیڈیم کا رخ کیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معرکہ دیکھنے کیلئے دونوں ممالک کی شوبز شخصیات نے بھی اسٹیڈیم کا رخ کیا۔گزشتہ روز سری لنکا کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں پاک بھارت ٹاکرے نے جہاں شائقین کرکٹ کو دیوانہ بنایا وہیں شوبز شخصیات بھی میچ سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔
سنسنی خیز مقابلے کو براہ راست دیکھنے قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے اداکار و میزبان مومن ثاقب، خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے جبکہ انکے علاوہ معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی انکی اہلیہ عروبہ جتوئی اور عرفان جونیجو بھی موجود تھے۔
فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اداکار کرن واہی کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں ان دونوں کو اپنی اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پاک بھارت شرٹ میں ملبوس دیکھا گیا۔