کوئٹہ کے حسن و ضروریات پوری کرنے کے لئے ضروری کردار ادا کریں گے -کیو ڈی ایم


سابقہ آفیسرز کی گو شمالی اور وسائل کے ضیاع کا نوٹس لیا جائے_ عبدالمتین اخونزادہ
چاروں ٹاؤنز میں بلدیاتی کونسلرز اور یونٹس کے قیام کا فیصلہ بلدیاتی کنونشن کا فیصلہ
کیو ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر منزل مقصود تک پہنچیں گے شمولیت اختیار کرنے والوں کی گفتگو 
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئیٹہ ڈویلپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم کے زیر اہتمام عوامی احتجاج و جمہوری ھلبو خلبو کے بعد عوامی مفادات کے تحفظ و کامیابی حاصل کرنے کے لئے ضروری کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ظلم و جبر کے ضابطے تبدیل کرنے تک مزاحمت و سماجی شعور کی بیداری اور جمہوری مزاحمت کا کردار ادا کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار گزشتہ دنوں کیو ڈی ایم کے قائد عبدالمتین اخونزادہ و سنئیر رہنماؤں سردار حبیب بڑیچ ،رضا وکیل ،فرید بگٹی ، حاجی موسی جان جمال زئی ، صفی اللہ خان ، شیر خان خروٹی ایڈووکیٹ ، ملک مہر نیچاری اور دوسرے راہنماؤں نے عوامی مجلسوں و استقبالیہ پارٹیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا جس میں سنئیر سیاسی و سماجی شخصیات حاجی طاہر خان اچکزئی ،سردار محمود خان اچکزئی ، عبدالغفار مدنی کاکڑ ،حفیظ اللہ ایڈووکیٹ نے کیو ڈی ایم میں شمولیت کا اعلان کیا گیا قبل ازیں کیو ڈی ایم کے سینئر رہنما جمیل احمد مشوانی کے رہائش گاہ پر اجلاس منعقد ہوا

جس میں چلتن ٹاؤن اور سریاب ٹاؤن کے یونین کونسلوں میں بلدیاتی کونسلرز اور یونٹس کے قیام پر تفصیلی بحث و مباحثے کے بعد اہم فیصلے کیے گئے اس موقع پر ملک مہر نیچاری نے سریاب ترقی پسند پینل کے پلیٹ فارم پر ورکنگ کے تفصیلات پیش کئے گئے جبکہ زرغون ٹاؤن اور تکتو کچلاک ٹاؤن کے یونین کونسلوں میں بلدیاتی کونسلرز اور یونٹس کے قیام کے لئے اجلاس حاجی طاہر خان اچکزئی کے دفتر میں منعقد ہوا ان اجلاسوں میں کیو ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر کوئیٹہ کے لاکھوں انسانوں کی قیادت کے لئے تمام ہم خیال اور ڈولیپمنٹ کے اداروں کے ساتھ مل کر بڑے گروپ کی تشکیل و انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا_ اور چاروں ٹاؤنز کے سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو بلدیاتی کنونشن کا انعقاد ممکن بنائیں گے _
کوئیٹہ ڈویلپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم نے نئے کمشنر و ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صفائی و شجر کاری کے ساتھ قیمتوں کے کنٹرول کرنے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹی کی تشکیل و ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے پاس موجودگی ضروری ہے تاکہ عام آدمی کے لئے سہولیات فراہم کرنے کا موقع فراہم کیا جائے _
کیو ڈی ایم نے سابقہ کمشنر و ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے لاکھوں انسانوں کے مفادات و حقوق کے برعکس مافیاز و اسٹیٹس کو کے علمبرداروں اور نام نہاد و مردہ کردار ادا کرنے والے سابقہ ممبران اسمبلی و معززین کے مفادات کے تحفظ کے لئے مکروہ کردار ادا کرنے پر دونوں آفیسران کے احتساب و کردار جانچنے کا مطالبہ کیا گیا اور پیچلھلے دو تین سال کے اندر کوئٹہ میں انتظامیہ کے یکطرفہ کردار اور کھربوں روپے کی ضیاع کا نوٹس لینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ممکنہ طور پر معاشرتی و سماجی شعور کی بیداری اور جمہوری و انسانی حقوق کی حفاظت و نگہداشت کا ادراک و ضمانت پیدا ہوسکے
کوئیٹہ ڈویلپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم نے اپنے اجلاس میں کیو ڈی ایم کے سیکرٹری اطلاعات عجب خان ناصر کے بھائی کے اسلام آباد میں لاپتہ ہونے پر گہرے صدمے و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان و نگران وزیر داخلہ سے فوری طور پر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا
اجلاس میں نوجوان صحافی اور رپورٹر حسن اچکزئی کے والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی گئی ###

. .

متعلقہ خبریں