آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لینا ہے تو نگراں حکومت کو گھر بھیج دیں: ہشام الہٰی ظہیر


لاہور (قدرت روزنامہ)جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ڈکٹیشن لے کر ملک چلانا ہے تو نگراں حکومت کو گھر بھیج دیں۔
جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے یہ بات لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی بڑھتی ہوئی مداخلت سے ملکی خود مختاری کو نقصان پہنچ رہا ہے۔