پنجاب

پنجاب پولیس نے ای ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز کر دیا


لاہور (قدرت روزنامہ) آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کیلئے پنجاب پولیس نے ای ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی نے خصوصی پیغام میں بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار پنجاب پولیس نے ای ڈرائیونگ لائسنسنگ کا آغاز کیا ہے۔
شہری ٹریفک پولیس پنجاب کی ویب سائٹ ڈی ایل آئی ایم ایس (DLIMS) پر قومی شناختی کارڈ اور تاریخ پیدائش اندراج کے بعد با آسانی اپنا الیکٹرانک لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔
پی ڈی ایف فارم میں ڈاؤن لوڈ کر کے موبائل میں محفوظ کر سکتے ہیں، ڈائون لوڈا سیبل پی ڈی ایف ڈرائیونگ لائسنس کو دوران سفر استعمال کر سکتے ہیں۔
ای ڈرائیونگ لائسنس میں کیو آر کوڈ کی سہولت موجود ، جس سے ٹریفک پولیس آپ کے لائسنس کی تصدیق کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس رواں برس 30 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہم کر چکی ہے۔
صوبہ بھر میں سنٹر ز کی تعداد 45 سے بڑھا کر200 سے زائد کی گئی ہے، ٹریفک پولیس اور وارڈنز کو بہترین کار کردگی پر مبارک باد دیتا ہوں۔

متعلقہ خبریں