ورلڈکپ ، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت آج شروع ہو گی


احمد آباد (قدرت روزنامہ)ورلڈکپ 2023 کے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت آج شروع ہو گی . احمد آباد میں شیڈول پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 2 ہزار بھارتی روپے جبکہ 7 ہزار 437 پاکستانی روپے مقرر ہے .


پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آئی سی سی کی ویب سائٹ پر کی جائے گی . آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کے وارم اپ میچز کے ٹکٹس بھی فروخت کیلئے دستیاب ہیں .

. .

متعلقہ خبریں