صدر مملکت سے 2 اہم شخصیات کی ملاقات ، قیاس آرائیاں بڑھنے لگیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایوان صدر میں ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے قومی منظر نامے میں قیاس آرائیاں بڑھنے لگیں . ایوان صدر کے ذرائع تصدیق کر رہے ہیں کہ جمعہ کو صدر کی دواہم شخصیات سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات کے دوران کسی کو بھی آمد و رفت کی اجازت نہیں تھی، ایوان صدر کے عملے کو بھی روک دیا گیا تھا .


تین بڑوں کی اس ملاقات میں کیا ہوا؟ اس حوالے سے ایوان صدر یا کسی دوسرے ذریعے سے کوئی بیان یا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا تاہم ملکی صورتحال کے پس منظر میں اس ضمن میں سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں .
کچھ لوگ امکان ظاہر کر ر ہے ہیں کہ صدر آئندہ 72 گھنٹے میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں . ملاقات کا ایک اور پہلو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ میں ترامیم کے ضمن میں ہے جس پر صدر نے ٹویٹ جاری کی تھی کہ انہوں نے توثیقی بل پر دستخط نہیں کیے تھے .
ایک پہلو صدر کے عہدہ میعاد کے حوالے سے ہے، صدر علوی کے عہدہ صدارت کی میعاد 8 ستمبر کو مکمل ہو رہی ہے . ایوان صدر نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ صدر عہدہ کی میعاد مکمل کر کے گھر چلے جائیں گے کیونکہ آئین کے تحت نئے صدر کے آنے تک موجودہ صدر برقرار رہ سکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں