لاہور؛ گاڑیوں کو موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو گرفتار


لاہور(قدرت روزنامہ) سیف سٹی نے حادثے کا رنگ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکو کی ویڈیو جاری کر دی . ٹریفک سگنل پر رکنے والی گاڑی کو موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے جان بوجھ کر پیچھے سے ہٹ کیا .

ڈاکو نے حادثے کے بہانے گاڑی سے شہریوں کو باہر نکالا .
گاڑی سے اترتے ہی ڈاکو نے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی . کار سواروں کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے گولی چلا دی . گولی کی آواز سن کر گشت پر مامور ڈولفن اہلکار موقع واردات پر پہنچ گئے .
ڈولفن اہلکاروں کو دیکھتے ہی ڈکیت نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے ڈکیت کو کیمروں کے ذریعے ٹریس کیا .
ڈولفن فورس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا . ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں .

. .

متعلقہ خبریں